30جون 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) وزیراعظم نریندر مودی آج شام چار بجے قوم سے خطاب کریں گے۔انلاک 1 کے آخری دن وزیرا عظم قوم سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ملک کئی مسائل سے دو چار ہے۔ ملک کے عوام پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے پریشان ہیں، چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر تصویر صاف نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی ہے ساتھ میں کورونا کے معمالوں میں شدید اضافہ کی وجہ سے پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ عوام کو امید ہے کہ وزیر اعظم ان تمام مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ حزب اختلاف ان سب مسائل پر عوام کے بیچ جا رہی ہے اور حکومت سے جواب مانگ رہی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here