30جون 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کام للو اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی قائد ارادھنا مشرا مونا کو لکھنؤ پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ یوپی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ شاہناز عالم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے ذریعے کانگریس کے سینکڑوں کارکنان پر لاٹھی جارج اور انہیں بھی حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس رہنما شاہنواز عالم کو سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے کی پاداش میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here