سعودی عرب نے سوڈان کے لیے منعقد ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی۔ جمعرات کے روز برلن میں بصری رابطے کے ذریعے ہونے والی کانفرنس کی صدارت وفاقی جرمنی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے کی۔

26جون 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) کانفرنس میں شریک سعودی وفد کی سربراہی افریقی ممالک کے امور کے وزیر مملکت احمد قطان نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جرمنی میں دوستوں، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو کانفرنس کے انعقاد کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ سعودی وزیر نے سوڈان کی عبوری حکومت اور سوڈانی عوام کے لیے مملکت کی مکمل حمایت کا اظہارکیا۔ احمد قطان نے باور کرایا کہ عالمی برادری کے کندھوں پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالیہ کوششوں میں بھرپور اضافہ کرے تا کہ سوڈان اُن مشکل اقتصادی حالات سے کامیابی کے ساتھ نکل آئے جن سے وہ اس وقت گزر رہا ہے۔ کرونا وائرس کی وبا نے اس صورت حال زیادہ خراب کر دیا ہے۔ سوڈان کو ایک بار پھر عرب دنیا میں اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے مقام پر پہنچانا ہو گا۔ سعودی وزیر نے مملکت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کوششوں کو مزید بار آور ثابت ہونا چاہیے۔ کرونا وائرس کے انسداد، قرضوں کی معافی اور عالمی مالیاتی فنڈ کی نگرانی میں پروگرام ترتیب دینے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر سعودی وزیر نے کہا کہ “سوڈان اور اس کے برادر عوام کی سپورٹ مملکت کی فوری ترجیح ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ سے برادر سوڈان کے لیے عطیات دینے اور حمایت کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔ مملکت کی جانب سے سوڈان کے امن و استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے واسطے ہر ممکن سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا”۔

(العربیہ)

https://www.youtube.com/watch?v=EOrl5YJHG18

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here