یمن میں بدھ کے روز الحدیدہ صوبے کے جنوب میں آزاد کرائے گئے علاقوں کی جانب دراندازی کی ناکام کوشش کے دوران حوثی ملیشیا کے 8 ارکان مارے گئے۔

25جون 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ یونٹوں نے حوثی ملیشیا کے 8 ارکان کا پتہ چلایا جو زبید کے راستے کی جانب سے التحیتا ضلع میں کھجور کے درختوں کے کھیتوں کے ذریعے پہاڑی علاقے کی سمت دراندازی کر رہے تھے۔ حوثیوں کی ٹولی میں ایک نشانچی بھی شامل تھا۔ عسکری میڈیا نے باور کرایا کہ مشترکہ فورسز کے انسداد نشانچی یونٹ نے پہلے حوثی ٹولی میں شامل مذکورہ نشانچی کو موت کی نیند سلایا اور پھر فرار کی کوشش کرنے والے اس مجموعے کے بقیہ ارکان کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔عسکری میڈیا نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس سے حوثی ملیشیا کے عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تصدیق ہوتی ہے۔واضح رہے کہ التحیتا ضلع کے جنوب میں عسکری طور پر غیر اہم دور دراز علاقوں میں روپوش حوثی ملیشیا کی باقیات میں شامل درجنوں افراد گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یہ ہلاکتیں مذکورہ عناصر کی جانب سے دراندازی کی مسلسل ناکام کوششوں کے دوران واقع ہوئیں۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here