یو اے ای میں شامل دوسری امارتوں کے مکین اور شہری ابوظہبی، العین اور الظفرہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور ابوظہبی کے شہری اور مکین دوسری چھے امارتی شہروں میں نہیں جاسکتے۔

16جون 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) کورونا کے معاملوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں داخلے اور وہاں سے خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کے لئے توسیع کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق منگل 16 جون یعنی آج سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اطلاع دی ہے کہ ’’ابو ظہبی کی ہنگامی اور کرائسس کمیٹی برائے کووِڈ-19 وَبا نے پیر کو ابو ظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ رابطے کے بعد امارات اور اس میں شامل علاقے العین اور الظفرہ میں لوگوں کے داخلے اور وہاں سے خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظہبی میں 2 جون کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہریوں اور مکینوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کی گئی تھی اور اب اس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ اس حکم کے تحت یو اے ای میں شامل دوسری امارتوں کے مکین اور شہری ابوظبی، العین اور الظفرہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور ابوظہبی کے شہری اور مکین دوسری چھے امارتوں میں نہیں جاسکتے۔ دریں اثناء امارات ائیرلائن کا ایک مسافر طیارہ پیر کو دبئی سے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ اس طرح دبئی اور بحرین کے درمیان پروازیں باضابطہ طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here