سرکاری ذرائع نے کہا کہ پی ایم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔

نئی دہلی:29 مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان چین سرحد تنازعہ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے پر ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں کہا کہ پی ایم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے سلسلے میں جاری تنازع کے حل کے لئے ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کرنے کی پیش کش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم مودی سے بات کی ہے اور چین کے سلسلے میں جو بھی ہو رہا ہے، اس سے ان کا موڈ اچھا نہیں ہے۔ ہندوستان اور چین دو بڑے ملک ہیں اور دونوں کے پاس طاقتور افواج ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کی تجویز کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اگر دونوں ملک محسوس کرتے ہیں کہ ان سے انہیں مدد ملے گی تو وہ ثالثی کرنے پر غور کریں گے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here