29 مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر لاک ڈاؤن مزید 15 دنوں کے لیے بڑھایا جائے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”میری وزیر داخلہ امت شاہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن جس حالت میں ہے، اسے آگے 15 جون تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ گوا میں ریسٹورینٹس، جِم، ہوٹل شروع ہونے چاہئیں۔ ابھی کووڈ-19 کا گراف بڑھ رہا ہے، لاک ڈاؤن مزید 15 دن بڑھنا ہی چاہیے۔“

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here