شکایت کے مطابق نلن کمار کٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ پی ایم مودی کی وجہ سے کورونا وائرس سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، جو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف ہے۔

بنگلور:29 مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  عالمی وبا کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانے کے تعلق سے کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کرناٹک صدر ولوک سبھا رکن نلن کمار کٹیل کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ یہ شکایت کانگریس ایم ایل اے ایوان ڈیسوزا اور پرکاش راٹھوڑ نے ودھان سودھا پولس تھانہ میں جمعرات کو درج کرائی۔ ایوان ڈیسوزا اور پرکاش راٹھوڑ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ نلن کمار کٹیل نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)کے صدر عہدہ کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلائی اور بتایا کہ یہ عہدہ ہندوستان کو کورونا وائرس مینجمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیابی کی تعریف کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ عہدہ ایک عمل کے تحت ہونے والی تبدیلی کے طور پردیا گیا ہے۔ کانگریس اراکین اسمبلی نے کرناٹک بی جے پی صدر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ “نلن کمار کٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ پی ایم مودی کی وجہ سے کورونا وائرس سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں،جو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف ہے۔”

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here