29 مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی ماہ میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ۔19) پھیلنے کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں ساڑھے 5 لاکھ شہریوں کو بلاجواز مالی امداد فراہم کی گئی صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم نو کے عمل میں ترکی ایک جگمگاتے ستارے کی مانند ابھرا ہے۔ صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی ماہ میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ۔19) پھیلنے کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں ساڑھے 5 لاکھ شہریوں کو بلاجواز مالی امداد فراہم کی گئی، ایردوان نے کہا کہ وہ آئندہ بھی شہریوں کی مالی امداد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے اپنے شہریوں کو بھلا امتیاز موریطانیہ سے بولیویا تک تمام کا خیال رکھا اور ترکی سے جن 135 ممالک نے طبی سازو سامان کی امداد کی درخواست کی تھی ان میں سے 100 ممالک کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے دائرہ کار میں کی گئی احتیاطی تدابیر کے نتیجے میں وبا کے واقعات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، صدر نے اعلان کیا کہ یکم جون سے کچھ شہروں میں داخلے کے اخراج پر پابندی ختم کردی جائے گی، اور انتظامی چھٹی یا لچچکدارانہ طریقے سے کام کرنے والے سرکاری ملازم اپنے آفس کو باقاعدگی سے جوائن کرلیں گے۔ ریستوران، کیفے، ساحل، پارکس، باغات، عجائب گھر، آثار قدیمہ کے مقامات، لائبریریوں، نرسریوں اور دن کی دیکھ بھال کے مراکز کو اسی تاریخ سے کھول دیا جائے گا۔ کھیلوں کی انفرادی سرگرمیوں، اوپن ایئر محافل موسیقی، سمندری سیاحت اور آمدورفت پر پابندیاں ماہ جون کے کے آغاز سے ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں چند ایک علاقوں مزید کچھ دیر کے لئے کرفیو برقرار رکھنا مفید دکھائی دے رہا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا، جب تک اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو زندہ رکھا جاتا ہے، ہم سچے دل سے یقین کرتے ہیں کہ روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا، ” سیاسی اور معاشی پہلوؤں پر مشتمل عالمی سطح پر تنظیم نو کے عمل کے دوران ترکی ایک جگمگاتے ستارے کی مانند ابھرا ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here