اپنے روشن مستقبل کی جنگ کے دوران، ماضی بنانے کی چالیں چلی جانے والی ہماری پیاری قوم نے اپنے عزم، جسارت، اور ایمان کی بدولت ہر طرح کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

19 مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) صدر رجب طیب ایردوان نے ’’19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کے تہوار کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا۔ ’’ہماری روشنی کی کرن، امیدو مستقبل کے علمبرداروں اے نوجوانوں‘‘ کی تمہید باندھتے ہوئے صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’اتاترک کے ضلع سامسن پہنچنے کے ساتھ شروع ہونے والی اور آماسیہ، ارض ِ روم اور سواس سے پورے ملک میں پھیلنے والی قومی جدوجہد میں کامیابی سے سرخرو ہونے والے ضمیر، روح ہیجان و ولولہ کوآج میں ترک نوجوانوں کی آنکھوں میں دیکھ سکتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اپنے روشن مستقبل کی جنگ کے دوران، ماضی بنانے کی چالیں چلی جانے والی ہماری پیاری قوم نے اپنے عزم، جسارت، اور ایمان کی بدولت ہر طرح کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اس قوم نے وطن و پرچم کی جانب بڑھنے والے ہاتھوں کو کاٹ ڈالا تھا۔ ’’ہماری آزادی، حاکمیت اور جمہوریت کی ضمانت اے جوانوں۔۔ آج ہم آپ کے درخشاں مستقبل اور پر امن ماحول کے قیام کے لیے بر سر پیکار ہیں تو ہماری آپ سے یہ توقع ہے کہ ہمارے بہادر آباؤاجداد کی جانب سے ورثے میں چھوڑے گئے اس پیارے وطن و پرچم کی محبت، آزادی سے عشق کو جاری رکھنا اور ان عظیم اقدار کو آئندہ کی نسلوں تک پہنچانا ہے۔مجھے دلی یقین ہے کہ آپ سب ذمہ داری کے شعور کے ساتھ خوب محنت کریں گے اور ہماری جمہوری اقدار کا تحفظ کریں گے۔‘‘ جناب ایردوان نے نوجوانوں اور ترک قوم کو 19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں و کھیلوں کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک سمیت جنگ آزادی کے تمام تر ہیروں کو سلام پیش کیا۔ نائب صدر فواد اوکتائے نے ٹویٹر پر اس یوم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’قومی جدوجہد کے آغاز کی 101 سالہ یاد کے موقع پر میں غازی مصطفی کمال اتاترک اور ان کے بہادر ساتھیوں کا مشکور و ممنون ہوں۔ اس دن کے ہیجان اور یقین کو اپنے دلوں میں محفوظ رکھنے والی ترک ملت کو اس اہم دن کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here