عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے احاطے میں ایک راکٹ آ کر گرا۔

19 مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) سیکورٹی حکام کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں ایک کیٹوشیا راکٹ ایک خالی گھر پر آ کر لگا۔ معلومات کے مطابق یہ راکٹ شارع فلسطین پر واقع علاقے الادریسی سے داغا گیا۔ راکٹ گرنے کے نتیجے میں مذکورہ مکان کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا۔ حالیہ حملہ گذشتہ سات ماہ کے دوران عراق میں امریکی مفادات کے خلاف ہونے والی اپنی نوعیت کی 28 ویں کارروائی ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں تشکیل پانے والی نئی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے… اور عراق میں امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق سفارت خانے کے اطراف خطرے کے سائرن سنے گئے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here