06مئی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) کرناٹک کے بنگلورو سے مہاجر مزدوروں کو لے کر جانے والی مزدور اسپیشل ٹرینیں ریاستی حکومت نے رد کر دی ہیں۔ یہ ٹرینیں مزدوروں کو لے کر ان کی آبائی ریاست جانے والی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل کو سرکردہ بلڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے یہ فیصلہ لیا کہ مزدور اسپیشل ٹرینیں نہیں بھیجی جائیں گی۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔ یدی یورپا حکومت کے اس فیصلے کو گھبراہٹ کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی سے گھبرائی کرناٹک حکومت نے ٹرینیں کینسل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد مزدوروں کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here