21 اپریل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ایک 12 سالہ معصوم لڑکی کی موت کا دل دہلا دینے والا واقعہ چھتیس گڑھ میں پیش آیا ہے۔ واقعہ بیجا پور کا ہے جہاں معصوم جمالو اپنے گھر سے تقریباً 11 کلو میٹر دور موت کی نیند سو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جمالو تقریباً دو مہینے پہلے اپنے کچھ رشتہ داروں کے ساتھ مرچ کے کھیتوں میں کام کرنے تلنگانہ گئی تھی۔ چونکہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اس لیے وہ اپنے گھر کے لیے 100 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنے کے ارادہ سے نکلی تھی۔ اتوار کو گھر لوٹنے کی کوشش کے درمیان ہی جمالو کی موت 11 کلو میٹر پہلے ہی ہو گئی۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق جمالو تین دن سے 13 دیگر لوگوں کے ساتھ پیدل چل رہی تھی۔ ان میں تین بچے اور آٹھ خواتین شامل تھیں۔ اس دوران دیگر لوگ تو گھر پہنچ گئے، لیکن جمالو یہ راستہ طے نہیں کر سکی۔ میڈیکل افسران کا کہنا ہے کہ جمالو کی موت الیکٹرولائٹ امبیلنس اور زیادہ تھکن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here