کرناٹک ایجوکیشن بورڈ نے ریاست میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے امکانات کے درمیان ایس ایس ایل سی کے لئے ہونے والا سالانہ امتحان مئی تک ملتوی کر دیا ہے

بنگلورو:11 اپریل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)   کرناٹک ایجوکیشن بورڈ نے ریاست میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے امکانات کے درمیان جمعہ کو سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ایس ایل سی) کیلئے ہونے والا سالانہ امتحان مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ ابتدائی اور اعلی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے یہ بھی اعلان کیا کہ پری یونیورسٹی کورس(پی یو سی)امتحان بھی مئی تک کے لئے ملتوی کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ وقت میں حالات کی بنیاد پر امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیاجائیگا اور تیاری کیلئے وقت دینے کیلئے امتحان کی تاریخ سے ایک ہفتے پہلے طلبہ کو مطلع کردیا جائیگا۔ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات اس مہینے اور اگلے مہینے کے شروعات میں ہونے والے تھے۔یہ دوسری بار ہے جب افسروں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحانات ملتوی کئیہیں۔واضح رہے کہ کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحان سے ہی ایک بچے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ جو طلبہ بزنس کورسز میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہوتے ہیں،ان کا پی یو سی امتحان میں کم از کم 75فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here