کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے 80 سالہ خاتون کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی اور اب تک 181 لوگ اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

9 اپریل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ضلع کے ڈپٹی کمشنر اے جے ہیرمیتھ نے جمعرات کو اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو بخار اور سانس لینے میں پریشانی ہونے کے بعد یہاں کے گڈگ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں حال ہی میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ جانچ رپورٹ میں خاتون میں کورونا کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی تھی اور علاج کے دوران بدھ کو ان کی اسپتال میں موت ہوگئی خاتون کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں سمیت 44 لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سبھی لوگوں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ حال ہی میں گواسے لوٹنے کے بعد خاتون شہر میں ایک رشتہ دار کے گھر میں سات لوگوں کے رابطہ میں آئی تھی۔

(قومی آواز)

 

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here