طالبان نے مارٹر گولہ پھینکتے ہوئے شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا

26مارچ 2020 (سیدھی بات نیوز سرویس)  افغان صوبے کاپیسہ کی تحصیل ایلا سائے میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شہریوں کی ایک گاڑی پر آن لگنے سے تین شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ کاپیسہ دفترِ پولیس کے ترجمان شائق شوریش کا کہنا ہے کہ ایلا سائے کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے پھینکا گیا مارٹر گولہ سڑک سے گزرنے والی گاڑی پر جا لگا۔اس حملے میں گاڑی پر سوار تین شہری ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ شوریش نے مزید بتایا کہ علاوہ ازیں جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ طالبان نے اس ضمن میں تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here