کاروار: 03مارچ (سیدھی بات نیوز سرویس)4/ مارچ سے 23/ مارچ تک ہونے جارہے ایس ایس ایل سی اور پی یوسی کے طلباء کے لئے امتحان کے وقفہ میں کے ایس آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے:چونکہ مذکورہ کلاسس کے طلباء کے سنٹرس ایک دوسرے علاقے سے دور ہوتے ہیں اور پھر مختلف الگ الگ مقامات پر ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتاہے، یہی وجہ ہے کہ کے ایس آر سی بسوں میں امتحان کے وقفے کے دوران یہ سہولت پیش کی گئی ہے، طلباء کو امتحان ہال ٹکٹ دکھانے ہوں گے، اور یہ سروس عام اور ایکسپریس ہر طرح کے بسوں پر فراہم کی گئی ہے۔
SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here