سیدھی بات نیوز کمٹہ: مسجد سیدنا عثمان بن عفان رض کے نام سے چنداور میں شاندار جمعہ مسجد کا افتتاح بھٹکل جماعت المسلمین کے  قاضی مولانا محمد اقبال ملا ندوی مدظلہ العالی کی دعا کے ساتھ عمل میں آیا اس موقع پر شہر بھٹکل سے دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی جن میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی مولانا شعیب صاحب ندوی جناب ضرار سدی باپا صاحب بھی قابل ذکر ہیں اس موقع پر چنداور کے ذمہ داران اور محلہ والوں نے خوشی اظہار کیا اس افتتاحی تقریب کے موقع پر مسجد کی اہمیت اور اس کو آباد کرنے کی فکر کرنے اور مسجد کے اعمال سے لوگوں کو جوڑنے پر علماء کرام نے اپنے بیانات میں زور دیا.  مولانا یونس برماور ندوی صاحب نے مسجد کو دعوت و تبلیغ کے کاموں سے مزید کرنے پر زور دیا
قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا اقبال ندوی نے ظہر کی نماز کی امامت کے ساتھ مسجد کا افتتاح کیا

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here