13فروری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) آسام حکومت میں وزیر ایچ بی سرما نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مدرسہ اور سنسکرت اسکولوں کے متعلق ایک انتہائی اہم بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے سبھی مدرسوں اور سنسکرت اسکولوں کو ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ مذہبی اداروں کو فنڈ مہیا کرنا ممکن نہیں ہے۔‘‘ حالانکہ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ چل رہے مدرسے پہلے کے مطابق ہی چلتے رہیں گے، لیکن ایک ریگولیٹری ڈھانچہ کے مطابق اس کا نظام چلایا جانا چاہیے۔‘‘

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here