مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے کی شرکت کی اپیل!

13فروری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) بنگلور، : پچھلے دو ماہ سے پورا ملک سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سراپا احتجاج ہے- شہر گلستان بنگلور میں بھی اسکے خلاف اب تک دو سو سے زائد احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوچکے ہیں- اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے بامسیف نے نندنا گراؤنڈ، نیلسندرا، بنگلور میں بروز اتوار 16 جنوری 2020ء کو سی اے اے، این آر سی، این پی آر اور ای وی ایم کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی جلسۂ عام منعقد کیا ہے- جس میں مفکر اسلام حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب مدظلہ اور بامسیف کے قومی صدر جناب وامن مشرام صاحب خصوصی طور پر شریک رہیں گے- اسی کے پیش نظر آج بتاریخ 13 فروری 2020ء بروز جمعرات فوراً بعد نماز عصر مسجد نورانی، الیاس نگر، بنگلور میں ایک مشاورتی مجلس منعقد کی گئی ہے- جس میں بھارت مکتی مورچہ کے قومی سکریٹری عالیجناب پروفیسر ولاس خرات صاحب ملک کے موجودہ حالات پر خصوصی روشنی ڈالیں گے- یہ اطلاع مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی- انہوں نے بتایا کہ علاقے کے نمائندہ احباب، ملی و سماجی کارکنان اور قائدین اس مشاورتی مجلس میں شریک رہیں گے- محمد فرقان نے ملک کے تمام باشندوں سے اپیل کی کہ اس مشاورتی مجلس اور احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر ملک کی جمہوریت اور سیکولرازم کا تحفظ کریں!

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here