امریکی حکومت کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے

11فروری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) امریکی حکومت کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔اپنے اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور خاتون اول نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔احمد آباد بھارتی وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے جو کہ بھارت کی آزادی کی تحریک کے دوران مہاتما گاندھی کی قیادت اور اس علاقے کا ایک اہم کردار رہا ہے۔گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان اس دورے کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا تھا کہ اس دورے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی اور یہ دورہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے اور رابطے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔امریکی حکومت کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔اپنے اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور خاتون اول نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔احمد آباد بھارتی وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے جو کہ بھارت کی آزادی کی تحریک کے دوران مہاتما گاندھی کی قیادت اور اس علاقے کا ایک اہم کردار رہا ہے۔گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان اس دورے کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا تھا کہ اس دورے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی اور یہ دورہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے اور رابطے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here