8فروری 2020 (سیدھی بات نیوز سرویس)  عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر آیت اللہ علی السیستانی نے جنوبی شہر نجف میں اسی ہفتے حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور ان کے دھرنے پر مسلح دھاوے کی مذمت کی ہے۔اس کے نتیجے میں سات مظاہرین ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔انھوں نے جمعہ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئی حکومت کو عوام کا اعتماد اور حمایت حاصل حاصل ہونی چاہیے۔ آیت اللہ علی السیستانی نے سکیورٹی فورسز پر زوردیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کو آیندہ کسی بھی حملے سے بچائیں اور انھیں تحفظ مہیا کریں۔ان کا یہ پیغام ان کے ایک نمایندے نے جنوبی شہر کربلا میں جمعہ کے خطبہ کے دوران میں پڑھ کر سنایا ہے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here