24 جنوری(سیدھی بات نیوز سرویس) اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں ایک لڑکی کے ساتھ پانچ لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کا واقعہ انجام دیا۔ نوئیڈا کے کیندریہ ودیالیہ سیکٹر 51 کے قریب یہ لڑکی زخمی حالت میں پائی گئی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے 3 ملزمین کا نام بتا دیا ہے اور جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ فی الحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here