22 جنوری(سیدھی بات نیوز سرویس) سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر سلگتے مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی خود مختار کونسل کے صدر کو سوڈان میں امن استحکام کے لیے مملکت کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا جب کہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے سعودی عرب کی طرف سے جاری تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here