02ڈسمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت ھیگڑے کے بیان کو جھوٹا قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں لیا ہے، اس سے پہلے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت ھیگڑے نے کہا تھا کہ مرکز سے مہاراشٹر کو 40 ہزار کروڑ روپے پہنچا تھا، ہمیں یہ پتہ تھا کہ اگر کانگریس این سی پی-شیوسینا کی حکومت آئی تو وہ اس پیسے کا غلط استعمال کرے گی، لہذا فڑنویس کو سی ایم بنانے کا ڈرامہ کھیلا گیا اور اونهوں نے 15 گھنٹے کے اندر اندر مرکز کو 40 ہزار کروڑ روپے لوٹا دیا تھا۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here