اعلامیہ کے مطابق سفید فام اور 45 تا 50 سال کے حملہ آور کی تلاش جاری ہے

30 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) ولندیزی شہر دی ہیگ میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ولندیزی محکمہ پولیس نے تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ دی ہیگ شہر کی بازار سٹریٹ میں چاقو سے وار کرتے ہوئے تین افراد کو زخمی کر د یا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق سفید فام اور 45 تا 50 سال کے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔مقامی میڈیا کی خبروں میں لکھا گیا ہے کہ اس واقع میں زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔دریں اثناء جائے وقوعہ کو پولیس کی بھاری نفری متعین کر دی گئی ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here