عظیم مفکر و مصلح‘ ممتاز و معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا افتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب ہوگااور 8بیرون ممالک کے ماہر تعلیم شرکت کرتے ہوئے مُختلف تعلیمی موضوعات پر بصیرت افروز مقالہ جات پیش کریں گے

28 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس)  شاہین ادارہ جات کی جانب سے جنوبی ہندوستان کی ریاستِ کرناٹک کے شہر بیدر میں واقع شاہین ادارہ جات نزد شاہ پور گیٹ‘حیدرآباد روڈ بیدر میں عظیم الشان پیمانے پر دو روزہ بین الاقوامی سطح کی ”انٹر نیشنل ایجوکیشن سمیٹ“ کا انعقادیکم/ ڈسمبر تا  2/ڈسمبر عمل میں آرہا ہے۔ 8بیرون ممالک کے ماہر تعلیم شرکت کرتے ہوئے مُختلف تعلیمی موضوعات پر بصیرت افروز مقالہ جات پیش کریں گے۔یکم/ ڈسمبر کو مذکورہ بالا سمیٹ کا افتتاحی پروگرام کا انعقادجناب ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین دارہ جات بیدر کی صدارت میں ہوگا۔اس افتتاحی تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر وائیل البطرخی منسٹر کونسلر ایمبیسی آف دی اسٹیٹ آف فلسطین‘ ڈاکٹر حسنی محمد کنسلٹنٹ منسٹری آف ایجوکیشن گورنمنٹ ملیشیاء‘کلیم اُللہ حفیظ کنوینر حکومت دہلی مائنارٹیز اسکولس شرکت کرتے ہوئے مُختلف تعلیمی موضوعات پر پُر اثر و بصیرت آمیز خطاب کریں گے۔ جبکہ عظیم مفکر و مصلح‘ ممتاز و معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کا افتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب ہوگا۔ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات صدارتی خطاب کریں گے۔مذکورہ بالا سمیٹ میں پروفیسر ناگراجنا جی اہومی بھابھا سنٹر فار سائنس ایوکیشن ٹ ٹی آئی ایف آر ممبئی‘ جیہ داس ڈائریکٹر ایجو میٹریکس سنگا پور‘نرملا آیادو رائے ڈائریکٹر ایجو میٹریکس سنگا پور‘تھامس ڈلینی ٹرینرگلوبل ڈریم۔ آسٹریلیا اینڈ انڈیا‘مجاہد الاسلام ایجوکیشنل ٹیکنا لوجسٹ عظیم پریم جی یونیورسٹی‘ پروفیسر ریتا سوناوت ڈپارمنٹ آف ہیومن ڈیولپمنٹ ایس این ڈیت ٹی اومینس یونیورسٹی ممبئی‘نجمہ سلطانہ محقق(ریسرچر) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد‘عبداللہ اعظم ڈی فیل کیانڈیڈیٹ. لاء یونیور سٹت آف آکسفورڈ‘پروفیسر ایم کے ایم ظفر.ہیڈ آف دی ٹرانسلیشن.مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد‘ ڈاکٹر محمد سعید اُللہ شریف ایکسپرٹ کمیٹی ممبر این سی ای آر ٹی دہلی‘کلیم اُللہ حفیظ منیجنگ ڈائریکٹر ایس جی آئی دہلی شرکت کرتے ہوئے درجِ ذیل مُختلف موضوعات پر مقالہ جات پیش کریں گے مقالہ جات اس طرح ہیں سنگا پور ماڈل:21ویں صدی کی تعلیم اور سیکھنے کی تکنیک‘ کلاس روم کے طریقے کیلئے اسٹیم لرننگ ماڈیول پر ورکشاپ‘اساتذہ کی تعلیم میں ٹیکنا لوجی: تھوری اینڈ پراکٹیکل‘عملی کارناموں پر متعدد ذہانت کا اثر‘اقلیتی تعلیم اور چیلنز‘ ابتدائی بچپن کی تعلیم کے نئے تصورات‘نئی تعلیمی پالیسی کے ضمن میں بصیرت آمیز نکات‘مدرسہ تعلیم میں اصلاحات‘کرناٹک کا تعلیمی ماڈل‘دہلی حکومت کا تعلیم ماڈل وغیرہ ہیں۔اس کے علاوہ مذکورہ بالا دو روزہ سمیٹ میں پیپر پرزینٹرس کاانعقاد بھی ہوگا جس میں کنچنا دیہیگاما یونیورسٹی آف پریادینیا سری لنکا‘سنجئے کمار پنت کٹھمنڈو یونیورسٹی  نیپال‘ڈاکٹر ایم آئی ایم.جزیل ساؤتھ ایسٹرین یونیورسٹی آف سری لنکا‘مصفیہ بیگم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ‘ڈاکٹر اے ایم جزیل یونیورسٹی آف اوکیشنل ٹیکنا لوجی سری لنکا‘پریتی شرما نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ اڈمنسٹریشن دہلی‘ راج گاؤرو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اڈمنسٹریشن نیو دہلی‘حمیرہ قمر ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اے ایم یو علی گڑھ‘ڈاکٹر جگدیش بی گوڑا کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ‘نغمہ شاہدہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ‘کنچنا بسواس یونیورسٹی آف دہلی کے علاوہ اور بھی اسکالرس پیپر پرزینٹرس پیش کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here