کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ كمارسوامی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئیکہا کہ میں دوبارہ سے کانگریس کیساتھ نہیں جاؤں گا۔ موجودہ بی جے پی حکومت 5 دسمبرکو ضمنی انتخاب کے بعد بھی اقتدارمیں رہیگی۔

27 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) بلاری: کرناٹک کے سابق وزیراعلی اورجنتا دل (ایس) کے لیڈرایچ ڈی كمارسوامی نے مستقبل میں کانگریس کے ساتھ کسی طرح کیاتحاد سیانکارکرتے ہوئے منگل کے روزکہا کہ بھارتیہ جنتا (بی جے پی) حکومت پانچ دسمبرکو 15 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد بھی اقتدارمیں برقراررہے گی۔سابق وزیراعلیٰ كمارسوامی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئیکہا کہ ’’میں دوبارہ سے کانگریس کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔ موجودہ بی جے پی حکومت 5 دسمبرکوضمنی انتخاب کے بعد بھی اقتدارمیں رہے گی‘‘۔ انہوں نے ضمنی انتخابات کیبعد پارٹی کے کام سے متعلق منصوبہ بندی کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نیکہا کہ میں اس وقت اس کی وضاحت کرنیکیلئیتیارنہیں ہوں کہ اس موجودہ حکومت کیاستحکام کیلئیکیا کروں گا‘‘۔ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئےكمارسوامی نیکہا کہ نااہل ٹھہرائے گئے ممبران اسمبلی کو وزیر کے عہدے کا وعدہ کرنے کے بجائے بی جے پی کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راحت اورمعاوضہ کے علاوہ بحالی کا وعدہ کرنا چاہیے تھا‘‘۔ جنتا دل (ایس) اورکانگریس نے 2018 اسمبلی انتخابات کے بعد ایک اتحاد کیا اورجولائی 2019 تک حکومت چلائی تھی۔

نیوز18

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here