جرمن وزیر خارجہ ماس نے ان خیالات کا اظہار برلن دیوار کے خاتمے کی 30 ویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ لیپزگ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا

08 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو میں مرکزی اہمیت کا حامل شراکت دار ہے۔جرمن وزیر خارجہ ماس نے ان خیالات کا اظہار برلن دیوار کے خاتمے کی 30 ویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ لیپزگ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔انہوں نے اپنی تقریر میں ترکی کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئیکہا کہ ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے اور ہمیشہ ہی اس کا رکن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو میں مرکزی اہمیت کا حامل شراکت دار ملک ہے۔انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے اس بیان کو جس میں انہوں نے نیٹو کی دماغی موت واقع ہونے کا ذکر کیا ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو یورپ کی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ امریکہ نیٹو تاریخ کی اہم ترین شراکت دار کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک کو نیٹو کا بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here