08 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) مرکزی حکومت کی مدد سے بہار کے نکسلی انتہاپسندی سے متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے چنندہ 110سرکاری سکنڈری اسکولوں کے بچے اب روبوٹک ٹیبلٹ سے پڑھائی کرکے ہائی ٹیک بنیں گے۔ضلع کے ایجوکیشن افسر محمد علیم نے آج یہاں بتایاکہ بہار کے 13ضلعوں میں بچوں کو سائنس کے شعبہ عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور انھیں ہائی ٹیک بنانے کے لیے روبوٹک ٹیبلٹ کے توسط سے انکے سوالوں کا جواب فورا مل سکے گا۔انھوں نے بتایاکہ بچے ٹیبلٹ میں وائس سرچ کریں گے اور ٹیبلٹ انکے مشکل سے مشکل سوال کا فورا جواب دے گا۔اس کے لیے ضلع کے کٹمبا اور اورنگ آباد صدر بلاک کے 100سرکاری سکنڈری اسکولوں کا انتخاب کیاگیاہے جہاں روبوٹک ٹیبلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔محمدعلیم نے بتایاکہ اس ٹیبلٹ کو بہتر طریقہ سے چلانے کے لیے منتخب اسکولوں کے اساتذہ کو خاص طورسے تربیت دی گئی ہے اور انھیں بتایاگیا ہے کہ کس طرح سے بچوں کو روبوٹک ٹیبلٹ کے ذریعہ پڑھاناہے۔انھوں نے بتایاکہ یہ روبوٹک ٹیبلٹ دیہی طلبا و طالبات کیلیے ایک نعمت ثابت ہوسکتاہے اور وہ آج مسابقتی تعلیم کے عہدمیں بہتر کرسکتے ہیں۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here