ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ترک صدر نے البغدادی کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے اور میں 13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کا بے چینی سے منتظر ہوں

07 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ اس بات چیت میں علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا۔صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، بات چیت میں ترک صدر کے 13 نومبر سے شروع ہونے والے دورہ امریکہ کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت کافی مفید رہی جس میں انسداد دہشتگردی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر عالمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ترک صدر نے البغدادی کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے اور میں 13 نومبر کو وائٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کا بے چینی سے منتظر ہوں۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here