صدر ایردوان نے “11 نومبر کو شجرکاری کی مہم کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے 78 ملین ہیکٹر اراضی اکالوجیک لحاظ سے بڑی زرخیز اور پودوں کی اقسام اور تنوع کے لحاظ سے دیگر علاقوں پر برتری رکھتی ہے

07 نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) صدر رجب طیب ایردوان نے 11 نومبر سے ہر سال “یومِ قومی شجرکاری ” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔صدر ایردوان نے “11 نومبر کو شجرکاری کی مہم کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے 78 ملین ہیکٹر اراضی اکالوجیک لحاظ سے بڑی زرخیز اور پودوں کی اقسام اور تنوع کے لحاظ سے دیگر علاقوں پر برتری رکھتی ہے۔صدر ایردوان نے اس طرف اشارہ کیا کہ جنگلات کی اقسام اور کمپوزیشن بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ساتھ شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔صدر ایردوان نے کہا کہ اس تقریب سے متعلق معلومات وزارت زراعت اور جنگلات کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ سا ت سال ست 77 سال تک کی عمر کے تمام شہری اس تقریب کو رضاکارانہ طور پر حصہ لیں گے، جس کا مقصد 81 صوبوں میں 2023 مقامات پر تین گھنٹوں میں 11 ملین پودے لگاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا ہے۔صدر ایردوان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں 11 نومبر کو یومِ شجرکاری” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here