بنگلور:04نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس) یہ اعلان گوش گذار کراتے ہوئے استقبالیہ کمیٹی بزم شاہین مسرت محسوس کررہی ہے کہ ماہِ ربیع الاول کے مناسبت سے بروز جمعہ آٹھ نومبر دس ربیع الاول بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء،زم زم شادی محل، نزد مدرسہ سبیل الرشاد، بنگلور ایک نورانی نعتیہ محفل کا انعقاد کی جارہاہے، جس کی صدارت،قیادت، سرپرستی، نگرانی و حمایت شہر بنگلور کے مشہور ومعروف علماء کرام کریں گے جس میں قابلِ ذکر مولانا محمد لطف اللہ صاحب، مولانا قاری انعام الحق صاحب، مولانا عبدالقادر واجد ابولعلائی، مولانا مقصود عمران رشادی صاحب و حضرت مولانا پی ایم مزمل والاجاہی فرمائیں گے: شہرو بیرون شہر کے مشہور و معروف نعت خواں اس محفل میں جلوہ افروز ہوکر ہوا و فضاء کو معطر کرنے والے ہیں، بزمِ شاہین بنگلور کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس نورانی محفل میں شرکت فرماکر عشقِ نبی ﷺ میں ڈوبنے اور پھر اپنی ایمان میں تازگی محسوس کرنے کے لئے اہلیانِ بزمِ شاہین پرخلوص دعوت دے رہے ہیں:

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here