19ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) بنگلور:آج بروز جمعہ20/ستمبر2019ء ٹھیک دوپہر 12:45بجے مسجدرحمانیہ، جے ہیچ بی سی ایس لے آؤٹ، منہاج نگر، بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل شیر کرناٹک،شاہ ملت حضرت مولانا سید انظرشاہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم کامندرجہ ذیل عنوانات پر لا جواب خطاب ہو گا۔ (۱)کھویا ہوا مقام دوبارہ مل سکتا ہے بشرطیکہ۔۔۔(۲)یوٹیوب اور فیس بک کے دینی بیانات سے حرام کی کمائی کیسے کھائی جارہی ہے؟(۳)چندرادیان کا چاند کے کچھ ہی فاصلہ سے رابطہ کیوں ٹوٹ گیا؟ (۴) ایسا کیا ہوگیا تھا کہ آخر کار نبیؐ کی ایک زوجہ کو بغیرنماز جنازہ دفن کرنا پڑا؟(۵) بیوی کی مکاری اور عیاری سے سبق لے کر بادشاہ کے خزانہ کے چور کو شوہر نے کیسے پکڑا؟لہٰذا آپ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here