19ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) متحدہ عرب امارات نے انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشن سمندری گذر گاہوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے واسطے کام کر رہا ہے۔ یہ بات جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM نے بتائی۔خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی اماراتی وزارت میں سیکورٹی تعاون انتظامیہ کے ڈائریکٹر سالم الزعابی کے مطابق “مذکورہ بین الاقوامی اتحاد میں امارات کی شرکت کا مقصد،،، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو درپیش خطرات کا بھرپور جواب دینے کے واسطے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی معاونت کرنا ہے۔ اس طرح عالمی توانائی کا امن، عالمی معیشت کے لیے توانائی کی مسلسل رسد اور کی رسد جاری رکھنا اور امن کو برقرار رکھنا یقینی بنایا جا سکتا ہے”۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی مشن کے قیام کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے… اور اتحاد میں شریک ممالک کے مفادات کو محفوظ بنانا ہے جس سے سمندری گذر گاہوں کو عبور کرنے والے تجارتی جہازوں کے امن و سلامتی کو مضبوطی حاصل ہو گی۔  خلیج میں میری ٹائم سیکورٹی مشن آبنائے ہرمز، آبنائے باب المندب، بحرِ عُمان اور خلیج عربی کے علاقے میں سرگرم ہو گا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے بدھ کے روز انٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here