11ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسپتالوں سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں نے محکمہ صحت کو سرکاری اسپتال میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اب دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں وی آئی پی کمرے نہیں ملیں گے۔ سبھی شہریوں کو یکساں علاج ملے گا، لیکن یہ سب سے بہتر ہوگا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت نے اسپتالوں میں 13899 بیڈ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے موجودہ بیڈ کی تعداد سے 120 فیصد زیادہ ہے۔ ابھی دہلی میں 11353 بیڈ ہیں۔

نیوز18

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here