کرکوک میں بیک وقت 2 مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

9ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) عراق کے شہر کرکوک میں بیک وقت 2 مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کرکوک کے 2 مختلف مقامات پر راستوں میں نصب دھماکہ خیز مواد بیک وقت پھٹ گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کے قبول کرنے کا احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے۔عراقی حکام کی طرف سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here