9ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) ممبئی شئیر بازار میں پیر کو جیسے ہی مارکیٹ کھلی ویسے ہی بینک، آٹو سیکٹراور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیر وں میں گراوٹ درج ہوئی۔ اس سے بی ایس ای سینسکس شروعات میں 150 پوائنٹ نیچے آ گیا۔ بازار میں فارن کرنسی کی نکاسی جاری رہنے سے بھی استحکام کی کمی ہے۔واضح رہے پیر کو جن کمپنیوں کے شئیر میں گراوٹ درج ہوئی ان میں ٹاٹا موٹرس، ماروتی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، انڈسائنڈ بینک، ویدانتا، بجاج آٹو، ہیرو موٹو کورپ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی۔ این ٹی پی سی، ایکسز بینک کے شئیروں میں2.40فیصد کی گراوٹ درج ہوئی ہے۔اس کے علاوہ جن کمپنیوں کے شئیروں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ان میں سن فارما، ایچ یو ایل، بھارتیہ ائیر ٹیل، لارسن اینڈ ٹربو، ریلائنس انڈسٹریز، بجاج فائنا س اور آئی ٹی سی کے شئیر کی قیمت1.66فیصد بڑھت دکھائی دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فارن کرنسی کی نکاسی کا دباؤ مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔

(قومی آواز)]

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here