5ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) بنگلور۔ٹمکور ضلع،کنیگل تعلقہ کے کیمپن ہلی دیہات کی رہنے والی ایک غریب گھرانے کی طالبہ فیض النساء پی ایس آئی امتحان میں ریاستی سطح پر14واں رینک حاصل کرکے پولیس سب انسپکٹر بننے والی طالبہ اپنے اساتذہ اور خاندان کا نام روشن کیا۔فیض النساء نے ابتدائی تعلیم سرکاری اردواسکول میں پائی اورہائی اسکول سے ڈگری تک کنڑا میڈیم میں تعلیم حاصل کی۔ڈگری کے دوران والد کا انتقال ہوگیا،ان کے 5بھائی اورچار بہنیں ہیں جن میں یہ سب سے چھوٹی ہیں۔تمام بھائی پیشہ سے ڈرائیورہیں،ان کی مالی حالات بہت خراب تھی،ان کے والد کے انتقال کے بعد اور زیادہ پریشانی بڑھی گئی۔ان کے ایک بھائی بتاتے ہیں کہ انکی بہن کی پڑھائی کی فیس اور کبھی کبھار کنیگل جہاں اس کی کالج تھی وہاں تک سفر کیلئے پیسے نہیں رہتے تھے۔ ایسی پریشانی کے عالم میں فیض النساء نے ہمت باندھ کر محنت ومشقت سے پڑھائی مکمل کی اور یہ مقام حاصل کی،جس سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔فیض النساء کہتی ہیں کہ 2017میں انہوں نے پی ایس آئی امتحان جنرل کوٹہ سے لکھا۔ 2018میں اس کے نتائج سامنے آئیجس میں انہوں نے ریاستی سطح پر خواتین زمرے میں 14واں مقام حاصل کیاہے۔ ایک سال کی ٹریننگ کے بعد انہیں شہر بنگلور میں پوسٹ ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہیں اوراللہ کا شکر اداکرتی ہیں کہ تمام مشقتوں کے باوجود کامیابی سے سرفراز کیا۔ میں آخری سانس تک اچھی کارکردگی کرکے اپنے خاندان اورقوم کے علاوہ ہندوستان کا نام روشن کروں گی۔ان کی کامیابی پر ان کے اساتذہ اوردیگر تنظیموں نے تہنیت پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here