ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر محمد بن زاید آل ہیان کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب خود کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے ایک ہی خندق میں موجود ہیں۔

5ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) انہوں نے یہ بات بدھ کے روز “صدارتی گارڈز شہداء پارک” کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔محمد بن زاید نے باور کرایا کہ سعودی عرب اور امارات کو اکٹھا کرنے والا ہدف خطے کا امن و استحکام ہے۔ چند روز قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کا ایک مشترکہ بیان جاری ہوا تھا۔ بیان میں باور کرایا گیا تھا کہ یمنی عوام کے لیے امدادی کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اتحادی افواج نے برادرانہ اور دوستانہ روابط کی بنیاد پر یمن میں بڑی قربانیاں پیش کیں… جانبین کی کوشش ہے کہ آئینی صدر کے زیر قیادت یمن اور اس کی اراضی کو برقرار رکھا جائے… اسی طرح جانبین یمن میں حوثیوں کی بغاوت اور تمام دہشت گرد تنظیموں پر روک لگانے کا سلسلہ جاری کھیں گے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here