4ستمبر (سیدھی بات نیوز سرویس) کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار اس وقت دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علا چل رہا ہے۔ یوتھ کانگریس صدر شری نواس نے ان سے اسپتال جا کر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ”ان کی طبیعت بگڑنے کے سبب ان کا صحت بھی خراب ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ انھیں لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز ڈی کے شیو کمار کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔ اس دوران بلڈ پریشر ہائی ہونے کے بعد شیو کمار کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق اسپتال میں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اس کی وجہ سے انھوں نے پوری رات جاگ کر گزاری۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here