27اگست (سیدھی بات نیوز سرویس) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق سوموار کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نیبروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سوموار کوعلی الصباح صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں خمیس مشیط پر بمباری کے لیے چھوڑا تاہم اسے تباہ کردیا گیا ہے۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here