11جولائی (سیدھی بات نیوز سرویس/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران 150 ارب ڈالر کے معاہدےکی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔دریں اثنا٫ امریکہ نے اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کا ویانا میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ایران کی جانب سے 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ واضح رہے کہ ایران پر گذشتہ دوہفتے کے دوران میں اس سمجھوتے کی دو شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ پیر کو 2015ء میں چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کی بعض شرائط پر عمل درآمد ترک کرنے کا اعلان کیا تھا اور یورینیم کو مقررہ 3.67 فیصد سے بڑھاتے ہوئے 5 فیصد کرنا شروع کردیا تھا ۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here