ریاض۔6جولائی (سیدھی بات نیوز سرویس/ذرائع) سعودی وزیر برائے امور حج عمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ قطری شہریوں کی حج کے لیے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں سعودی وزارتِ حج اپنے حج پروگرامات کی تفصیل بیان کرے گی۔ وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شہریوں کی عمرہ کی ادائی کیلئے سعودی عرب آمد کا خیر مقدم کیا گیا۔ سعودی حکومت کی طرف سے قطری عازمین حج کے لییآن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی۔ حج کے موقع پر بھی قطری عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر سکتے ہیں۔۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت حج اور دیگر تمام ادارے حج کے موقع پر حجاج کرام کی خدمت کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here