عمان:25جون 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)سلطنت عمان نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد واشنگٹن کی طرف سے تہران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کی ہے۔خبر کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ نے ٹویٹر پرایک بیان میں امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے ایران پر عالمی سمندری حدود میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا الزام عائد کیا تھا جسکے بعد ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ڈرون کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔امریکی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد اخبارات میں یہ خبریں آئی تھیں کہ امریکہ نے سلطنت عمان کے ذریعے ایران کو سخت پیغام بھیجا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here