بنگلور:24جون (سیدھی بات نیوز سرویس) شہر بنگلور کے فریزر ٹاؤن میں واقع مشہور تعلیمی ادارے سیمس اکیڈمی آف مینیجمنٹ اسٹڈیس سے امسال پہلی بار پانچ طلباء گریجویٹ کی ڈگری لے کر اپنے کالج کا نام روشن کیا، چونکہ امسال پہلی مرتبہ طلباء نے ڈگری حاصل کی ہے اس کالج سے تو ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا تھا، اور طلباء کو ڈگری کے ساتھ ساتھ ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے خصوصی دعاؤں سے نوازا گیا۔ کالج کے احاطے میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں دیگر کلاسس طلباء اور ان کے سرپرستان شریک تھے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب پروفیسروائی عزیز احمد ڈائرکٹر قوۃ الاسلام انسٹی ٹیوشنس موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کو سنوارنے کے گر بتائے اور مستقبل اپنی تعلیمی کارگر کرنے کے لئے مختلف میدانوں میں اُترنے تلقین کی اور سی اے اسٹڈیس پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہی:اس موقع پر ادارے کے پرنسپل جناب پروفیسر محمد ہدایت اللہ نے بچوں سے حلف لیا اورا س کے بول پڑھوائے، اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ اچھا شہر بن کر رہنے او راپنی تعلیم سے دوسروں کو فائدہ پہنچانے کی تلقین کی، اس موقع پر سیدھی بات نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اور کالج کے نتائج گذشتہ دو سالوں سے بہتر آرہے ہیں، طلباء کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے، اورادارہ طلباء کے سرپرستان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہاہے۔ امسال گریجویٹ حاصل کرنے والے طلباء کے نام کچھ اس طرح سے ہیں: کاویا جے ، روجا ایس، شری کانت کمار، آشا،شویتا۔ اس کے علاوہ اس موقع پرتعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کرنے والی بی کام فرسٹ ایئر کا انوشا، بی کام سیکنڈ ائیر کی ذاکرہ فاطمہ مرزا، بی بی اے سال دوم کی سائرہ بیگم، ایم کام کی سال اول کی طالبہ نور زیبا ایم کام کے آخری سال کی طالبہ کاویا جے، اس کے علاوہ اسٹریس انٹرویو میں اُم حفصہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا: واضح رہے کہ اس اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کو طالب علم زید پاشہ نے تلاوت کیا، سنیل نامی طالب علم نے گیتا کا پاٹھ کیا، شکریہ کے کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا؛

 


SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here