11جون 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یکم جنوری 2020ء سے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں پر پلاسٹک بیگ اور پلاسٹک سے تیار کردہ مصنوعات پر ایک ساتھ مکمل پاپندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی’وام’ کے مطابق دبئی کے ہوائی اڈوں کی نگران انتظامیہ نے سوموار کے روز جاری ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ کرہ ارض کو پلاسٹک کی لعنت سے پاک کرنے کیلیے دبئی کے ہوائی اڈوں پرپلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پابندی کا اطلاق آئندہ سال یکم جنوری سے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں سے ہوگا۔ صارفین کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا جائے گا کہ ہوائی اڈوں کے مخصوص مقامات پر پلاسٹک بیگ اور پلاسٹک سے تیار کردہ دیگر مصنوعات لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔دبئی ہوائی اڈوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران انہوں‌ نے ہوائی اڈوں سے پلاسٹک بوتلوں اور پلاسٹک بیگوں سمیت پلاسٹک کی 43 ہزار ٹن مصنوعات ری سائیکل کرنیکیلیے بھیجیں۔ صرف دبئی کے اڈوں سیجمع ہونے والی پلاسٹک بوتلوں کی تعداد 16 ہزار ٹن تھی۔دبئی کے ہوائی اڈوں کے تجارتی امور کے وائس چیئرمین جوین باری کا کہنا ہے کہ دبئی کے ہوائی اڈوں سے سالانہ 90 لاکھ لوگ سفرکرتیہیں جو بڑی مقدار میں‌پلاسٹک بیگز کا استعمال کرتے ہیں‌۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دیگر اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ مل کر یکم جنوری 2020ٰء سے دبئی کے ہوائی اڈوں کو پلاسٹک کی مصنوعات سے پاک کرنے کا آغاز کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here