قطر:10جون 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ 40 سال سے ایران پرعاید معاشی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت سخت ترین دبائو کا شکار ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لندن میں صحافیوں سیبات چیت میں قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے امریکا اور ایران دونوں کیساتھ بات چیت کررہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ملک بات چیت کے ذریعے تنازعات کا حل نکالیں اور کوئی درمیانہ راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے امریکا اور ایران کیدرمیان اختلافات کم کرنے کی موثر کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں مزید بھی جاری رکھی جائیں گی۔قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ہمیشہ کیلیے جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ دونوں‌ ملکوں کو کشیدگی کی آخری حدوں میں داخل ہونے کے بجائے باہرنکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔گذشتہ بدھ کوامیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدرحسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر امیر قطر نے خلیجی ملکوں کی پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔الشیخ تمیم بن حمد بن آل ثانی نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here