30 مئی 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)مدرسہ فیض عام مدنیہ چنگری میں کل بروز بدھ شعبہ حفظ کے طلبات کے امتحانات اختتام پذیر ہوے ممتحن حافظ و قاری سید غلام احمد صاحب امام مسجد صدیقیہ چنگری نے طلباء کے تعلیمی معیار کوسراہتے ہوے مدرس حضرت مولانا فراز صاحب فلاحی کو سراہتے ہوے فرمایا کہ طلباء میں فن تجوید کی روایات جہاں ایک طرف ختم ہو تی جارہی ہیں وہیں مولانا کا طلباء کی تجوید پر خصوصی توجہ قابل رشک اور قابل مبارک باد ہیں اور وہیں مدرسہ کے مھتمیم حضرت مولانا مفتی افتخار صاحب قاسمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ طلباء خصوصاً شعبان کی طعطیلات کے بعد شوال تک کھیل کود میں لگ کر قرآن کو بھلا بیٹھتے ہیں اسلئے رمضان میں طلباء کو روک کر انکے مستقبل کی فکر کرتے ہوے صبح سے شام تک طلباء کی ایک طرف نگرانی تو دوسری طرف طلباء کے لئے سحری اور افطاری کا انتظام کرنے کے لئے جٹجانا اور مہمانان رسول کی پوری طرح خدمت کرنا یہ تمام چیزیں آج کل بہت کم شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملا کر تی ہیں ہر لحاظ سے مدرسہ مدرسہ کے طلباء وزمداران مدرسہ قابل مبارک باد ہیںامتحان میں شعبہ حفظ میں درجہ اول میں 91 نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طالب علم سید عکاشہ ارسلان بن سید حماد عثمانی رپوٹرسیدھی بات اور درجہ دوم میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم محمد توفيق بن محمد رفیق صاحب اور درجہ سوم میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم محمد سعد بن محمد اسلم صاحب کو انعامات سے نوازا گیا اور اس موقع پر زمداران مدرسہ کی جانب سے تمام طلباء کو /100100 روپیہ پیشگی عیدی اور ایک ایک جوڑا کپڑے اور بقیہ رمضان المبارک کے افطار کے لیے ایک ایک کلو کھجور اور عید کے لئے سویاں بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر مھتمیم صاحب نے طلباء کے متعلق فرمایا کہ طلباء مدرسہ کے نمائندے ہوتے ہیں اسلئے طلباء کو چاہیے کہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کے بعد بہترین اخلاق کا مظاہرہ کریں اور جن اخلاق کریمانہ کا یہاں پابند بنایا گیا تھا اسے پوری زندگی مظبوطی سے تھامے اور والدین رشتہ دار پڑوسیوں کا حق اداکرتے ہوے حسن سلوک کا معاملہ کرتے رہیں آخر میں طلباء کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ تمام طلباء 19/06/2019مطابق 15 شوال 1440 سنہ ھجری کو مدرسہ کا آغاز ہوجائے گا لھذا تمام طلباء وقت مقررہ پر مدرسہ حاضر ہو جائیں حضرت مولانا مفتی محمد سالم انظر صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد کوثر چنگری نے فرمایا کہ طلباء یہ اللہ کے سلکٹیڈ بندے ہیں اللہ جس کو منتخب فرماتا ہے اسی کو علم نبوت سے نواز تا ہے مگر اس کے باوجود کچھ طلباء اپنی غلطیوں کوتاہیوں اور گناہوں نافرمانیوں کی وجہ سے محروم ہو جاتے ہیں لھذا طلباء کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ ڈرتے ڈرتے اللہ سے مانگتے مانگتے آگے بڑھتے رہیں اللہ آپکو وارثین انبیاء کی صف میں کھڑا کر یگا اورآخر میں حضرت مولانا سیف اللہ صاحب شاہی امام جامعہ مسجد چنگری کی دعائیہ کلمات سے یہ مبارک نشت اپنے اختتام کو پہونچی.

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here