18 مئی 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)جنتا دل سیکولر کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے ہر حال میں کانگریس کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی ہے۔ میڈیا کے ذریعہ پوچھے گئے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دیوگوڑا نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ’’ہم کانگریس کے ساتھ ہیں، میں اور زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’23 تاریخ کو انتخابی نتیجہ برآمد ہو جائے گا اور تصویریں صاف ہو جائیں گی۔ یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ پورا ملک کیا چاہتا ہے اور اس کے بعد ہی آگے کا کچھ فیصلہ ہوگا۔‘‘

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here